ڈاکٹر ملک سردار خان تاجک کا میئر ایسٹیبن بووو کے اقدام کی حمایت، عالمی امن کے فروغ میں اہم قدم قراردیں دیا
امریکہ ،کوئٹہ(یو این اے )موتمیر آل عالم اسلامی ورلڈ مسلم کانگریس کے رکن ڈاکٹر ملک سردار خان تاجک نے میئر ایسٹیبن بووو کے اس اقدام کو سراہا جس کے تحت ہیلیاہ میئر، ایچ ای ایسٹیبن بوو نے مرکزی شاہراہ پلام ایوکو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام سے منسوب کیا۔ ڈاکٹر ملک سردار خان نے کہا کہ یہ فیصلہ عالمی امن، انصاف اور مساوی مواقع کے فروغ میں ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔انہوں نے مسلم کمیونٹی کے کردار پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں نے ہمیشہ ایسے امیدواروں کی حمایت کی ہے جو عالمی سطح پر امن اور استحکام کے لیے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ امریکی انتخابات میں مسلمانوں نے ریپبلکن پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیا تاکہ وہ دونوں ایوانوں میں برتری حاصل کریں اور ملک میں مساوات، انصاف اور ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔ڈاکٹر ملک سردار خان نے اس بات پر زور دیا کہ مسلم ووٹ نے فیصلہ کن حیثیت اختیار کی، جس نے ریپبلکن پارٹی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان پر بھی خوشی کا اظہار کیا جس میں انہوں نے ٹیلی ویژن پر میئر ایسٹیبن بووو کا خصوصی تذکرہ کیا اور مسلم کمیونٹی کے کردار کو تسلیم کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر ملک سردار خان نے مسلم کمیونٹی کے یوٹیوبرز اور میڈیا ٹیموں، کی کاوشوں کو سراہا، جو اس اہم فیصلے کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ اقدام عالمی سطح پر امن و ترقی کی راہ ہموار کرے گا اور اس کے مثبت اثرات دنیا بھر میں محسوس کیے جائیں گے۔