بانی پی ٹی آئی کا خط ، سینیٹر عرفان صدیقی نے تبصرے کے طور پر شعر سنا دیا

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی پی ٹی آئی کے آرمی چیف کے نام پر خط پر مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے تبصرے کے طور پر شعر سنا دیا ۔

مسلم لیگ (ن )کے سینیٹر عرفان صدیقی نے شعر پڑھ کر بانی پی ٹی آئی کے آرمی چیف کے نام خط پر تبصرہ کیا۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خط لکھیں گے گرچہ مطلب کچھ نہ ہو، ہم تو عاشق ہیں تمہارے نام کے۔۔۔

انہوں نے شبلی فراز کی تصویر کو دیکھ کر ہی کہا کہ شاعری کی زبان میں بات کی جائے، اس طرح کی خطوط نویسی اس وقت جنم لیتی ہے جب آپ کی مایوسی انتہا کو ہو۔ کبھی آپ مذاکرات کی طرف بھاگتے ہیں، کبھی کسی ملاقات کو کہتے ہیں۔ کبھی کہتے ہیں کہ ہمارا چینل کھل گیا ہے، کبھی 360 صوبوں کا خط لکھ دیتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *