چیمپئینز ٹرافی؛ کس ٹیم کے زیادہ میچز جیت رکھے ہیں؟
پاکستان اور روایتی حریف بھارت میں سخت مقابلہ متوقع
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے آغاز میں محض 14 روز باقی رہ گئے ہیں، ایسے شائقین کرکٹ و سابق کرکٹرز اپنی اپنی ٹیموں کی جیت کے دعوے کررہے ہیں۔
ٹورنامںٹ میں شریک دفاعی چیمپئین پاکستان ہوم گراؤنڈ پر ٹائٹل کا دفاع کرنے کیلئے تیار ہے تاہم انہیں آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کے مدمقابل آنا ہوگا۔
روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ نہایتی اہم ہوگا، یہ مقابلہ دونوں ٹیموں کے مستقبل کا فیصلہ بھی کرے گا۔
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے خطاب آسٹریلیا اور بھارت نے 2، 2 بار اپنے نام کیے ہیں، اس ٹورنامنٹ میں کینگروز کی جیت کا تناسب 60 فیصد ہے جبکہ بھارت 29 میں سے 18 میچز جیتے ہیں جس میں انکا جیت کا تناسب 69.2 فیصد کیساتھ موجود ہیں۔
بھارت نے چیمپئینز ٹرافی 2002 اور 2013 میں جیتی تھی جبکہ 2017 کے فائنل میں انہیں پاکستان سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔
رواں برس میزبان پاکستان، ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گا، پاکستان 23 میں سے صرف 11 مقابلے جیتے ہیں جبکہ گرین شرٹس کی جیت کا تناسب 47.8 فیصد ہے۔
اگرچہ پاکستان نے 2017 میں ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا لیکن اسکے علاوہ قومی ٹیم کبھی ٹورنامنٹ کا فائنل نہیں کھیل سکی ہے۔
دوسری جانب بھارت کو اہم فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی انجری کے باعث تاحال یقین نہیں ہے کہ وہ پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے یا نہیں، ادھر پاکستان بھی صائم ایونٹ کی انجری کے باعث مشکلات کا شکار ہے۔