نیشنل پارٹی کشمیری بھائیوں کی سیاسی اخلاقی حمایت جاری رکھے گی، رحمت صالح بلو چ
سبی(قدرت روزنامہ)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات وکھیل رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کے لئے اللہ کے حضور دعاؤںکے ساتھ ساتھ ان کی سیاسی اخلاقی حمایت جاری رکھے گی کشمیریوں کی جرات وہمت پر سلام پیش کرتے ہیں یوم یکجہتی کشمیر مناکر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کریں گے بلوچستان کے صحافی برادری نے نیشنل پارٹی کی سیاست جدوجہد عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم رول پلے کیانیشنل پارٹی بلوچستان بھر کے صحافی برادری کو خراج تحسین پیش کرتی ہے بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے نو منتخب عہدیداروں کو مبادک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کرتاہوں کہ وہ بلوچستان کے مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ صحافی برادری کے مسئلہ مسائل کو بھی حل کرنے میں رول پلے کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ مقبوضہ وادی کشمیر قیام پاکستان سے آج تک آگ وخون میں نہارہی ہیں مسلسل کشمیری عوام بھارتی ظلم وزیادتی کا نشانہ بن رہے ہیں گزشتہ77سالوں سے کشمیر کی عوام اپنے جائز حقوق کے حصول کے لئے سرگرم ہیں تسلسل کے ساتھ آزادی کی جنگ میں جام شہادت نوش کرتے ہوئے بھارتی افواج کے ظلم وزیادتی کے خلاف حصول جدوجہد میں سرگرم ہیں ہم شہداء کشمیر کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے مسلسل وادی کشمیر فوجی ظلم وستم کے نشانہ پر ہے کرفیو تشدد سے زندگی بسر کرنے کے لئے کشمیری عوام مسائل کا شکار ہے اس کے باوجود جس بہادری کے ساتھ حق خوداردیت کے جذبے کے تحت جدوجہد کررہے ہیں ہم ان کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں نیشنل پارٹی اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ کشمیر میںہونے والے مظالم کا نوٹس لے کر کشمیریوں کے ساتھ انصاف کیا جائے کشمیر کی آزادی کے لئے اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ (آج) یوم یکجہتی کشمیر منائیںگے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے واجہ رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں صحافی برادری نے ہمیشہ نیشنل پارٹی سے تعاون کو یقینی بناکر ہماری عوام دوست جدوجہد میںاول دستے کا کردار ادا کیا بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے نومنتخب صدر خلیل احمد ، جنرل سیکرٹری عبدالغنی کاکڑ سمیت نومنتخب کابینہ کو دلی مبادک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ منتخب کابینہ بلوچستان بھر کے صحافیوں کو درپیش مسئلہ مسائل کے تدارک کریں گے نیشنل پارٹی صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنا رول پلے کرے گی۔