بشریٰ بی بی کی عدالت میں پیش کرنے کی درخواست منظور
![](https://dailyqudrat.pk/wp-content/uploads/2025/02/05-22.jpg)
راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بشریٰ بی بی کی عدالت میں پیش کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے حکم جاری کیا، بشریٰ بی بی نے 31 مقدمات میں ضمانت کی سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کی استدعا کی تھی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمہ کو طلب کر لیا، بشریٰ بی بی کے خلاف 31 مقدمات میں عبوری ضمانت کی سماعت 8 فروری کو ہوگی۔