وکی کوشل نے کترینہ کیف سے پہلی ملاقات کا دلچسپ قصہ سنا دیا
![](https://dailyqudrat.pk/wp-content/uploads/2025/02/11-22.jpg)
ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ادا کار وکی کوشل نے بتا یا ہے کہ یہ 2019 کی بات ہے جب وہ ایک ایوارڈ شو میں میزبان تھے، اس دوران وہ اپنی ہونے والی شریکِ حیات کترینہ کیف کے ساتھ اسٹیج پر ان کے مشہور گانوں پر ڈانس کر رہے تھے۔انہوں نے کہا، ’یہ میری ان سے پہلی ملاقات اور باضابطہ گفتگو تھی۔ اسٹیج پر تو کان میں لگے مائیک کے ذریعے ہدایات ملتی رہتی ہیں لیکن اسٹیج کے پیچھے پہلی بار ہم نے ایک دوسرے کا باقاعدہ تعارف کروایا۔‘
جب ان سے پوچھا گیا کہ ’کیا وہ نروس تھے؟‘ تو وکی نے مسکراتے ہوئے کہا، ’نہیں، نروس کیوں ہونا؟ لیکن وہ بہت پیاری تھیں، بہت ہی پیاری۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ مجھے جانتی بھی ہوں گی لیکن وہ بہت پیاری تھیں۔‘وکی کوشل ان دنوں اپنی آنے والی فلم چھاوا کی تشہیر میں مصروف ہیں، جس میں رشمیکا مندانا اور اکشے کھنہ بھی شامل ہیں۔ یہ فلم 14 فروری کو ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔