کوئٹہ،90 افراد کا پولیو کے قطرے پلانے سے انکار، 5 گرفتار


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں 90 افراد نے پولیو سے بچا کے قطرے پلانے سے انکار کردیا ہے جن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 افراد گرفتار کر لیے گئے پولیو سے بچا کے قطرے نہ پلانے والوں کو گرفتار کر کے جیل بھجوایا جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں متعدد شہریوں نے پولیو سے بچا کے قطرے پلانے سے انکار کر دیاکوئٹہ میں 90 افراد نے پولیو سے بچا کے قطرے پلانے سے انکار کیا جن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 افراد گرفتار کر لیے گئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق 60 انکاری والدین کو آمادہ کر کے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلوائے گئے ہیںڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے مزید بتایا کہ پولیو سے بچا کے قطرے نہ پلانے والوں کو گرفتار کر کے جیل بھجوایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *