پارٹی رہنما کے گھر پر فائرنگ کرنے والے شرپسند عناصر کو فی الفور گرفتار کیا جائے ، نیشنل پارٹی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان کہ جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ شب نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر رمضان ہزارہ کہ گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی حکومت بلوچستان اور آئی جی بلوچستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ پارٹی رہنما کہ گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کرنے والے شرپسند عناصر کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور قانون کہ مطابق سزا دی جائے بصورت دیگر نیشنل پارٹی شرپسند عناصر کی گرفتاری کہ لیئے اپنا بنیادی جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے اس وقت تک احتجاج جاری رکھے گی جب تک شرپسند عناصر گرفتار نہیں ہو جاتے،صوبائی نے کہا نیشنل پارٹی یا اس کہ رہنما و کارکن پرامن جہمھوری جہدوجہد پر یقین رکھتے ہیں اور ایسے شرپسند عناصر کی کاروائی سے اپنی جمہوری جہدوجہد سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے ڈآکٹر رمضان ہزارہ نیشنل پارٹی کی جمہوری سوچ کو پروان چڑھانے میں ہزارہ قوم کی نمائندگی کرتے ھوئے بلوچستان میں جاری قومی جہدوجہد میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں جس کہ باعث شرپسند عناصر ان کو خوف زدہ کرنے اور ان کا راستہ روکنے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں اور اس طرح کی شرپسندانہ کاروائی کرنے پر اتر آئے ہیں نیشنل پارٹی اپنے رہنما اور کارکنوں کا دفاع ھر صورت کرے گی اور اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے کسی خوف کا شکار نہیں ھونگے صوبائی ترجمان نے کہا کہ نیشنل پارٹی پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ پارٹی رہنما پر فائرنگ کرنے والے شرپسند عناصر کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *