اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ نے اپنا لگژری اپارٹمنٹ مہنگے داموں فروخت کردیا، کتنی قیمت ملی؟

اکشے کمار اپنی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کے ساتھ جوہو میں واقع ایک سمندر کے سامنے بنے اپارٹمنٹ میں مقیم ہیں


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار اور انکی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنا لگژری اپارٹمنٹ فروخت کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے ممبئی کے علاقے ورلی میں واقع اپنا لگژری اپارٹمنٹ 80 کروڑ روپے میں فروخت کیا ہے۔ یہ اپارٹمنٹ 6,830 مربع فٹ کے کارپٹ ایریا پر مشتمل ہے اور اس کے ساتھ چار پارکنگ اسپیس بھی شامل ہیں۔ اس معاہدے کے لیے 4.8 کروڑ روپے کی اسٹامپ ڈیوٹی ادا کی گئی۔
یاد رہے کہ چند ہفتے قبل اکشے کمار نے اپنا بوریولی ایسٹ میں واقع ایک اور اپارٹمنٹ بھی فروخت کیا تھا۔ 2017 میں 2.38 کروڑ روپے میں خریدا گیا یہ اپارٹمنٹ 4.25 کروڑ روپے میں فروخت ہوا، جس کی قیمت میں 78 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
اکشے کمار اپنی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کے ساتھ جوہو میں واقع ایک سمندر کے سامنے بنے اپارٹمنٹ میں مقیم ہیں۔
واضح رہے کہ اکشے کمار بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ نہ صرف فلمی دنیا میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں بلکہ ملک کے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے افراد میں بھی شامل ہیں۔ اکشے کمار اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’اسکائی فورس‘ میں نظر آئے، جبکہ وہ ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’ہیرا پھیری 3‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *