کونسا پاکستانی بلے باز نیوزی لینڈ کیلئے بڑا خطرہ ہے؟کیویز کپتان کا اہم بیان
لاہور(قدرت روزنامہ)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر نے پاکستان کے بائیں ہاتھ کے بلے باز فخرزمان کو بڑا خطرہ قراردیدیا۔
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مچل سینٹنرکاکہناتھا کہ فخرزمان ہمارے لئے بڑا خطرہ رہے ہیں،فخرزمان کی وکٹ ہمارے لئے اہم ہوتی ہے،فخرزمان فاسٹ اور سپن دونوں بولرز کو اچھا کھیلتے ہیں،ان کا کہناتھا کہ پاکستان کے پاس اچھے فاسٹ بولر ہیں،پاکستان کی بولنگ لائن خطرناک ہو سکتی ہے،محمد حسین نے آسٹریلیا میں پرفارم کیا ہے،فہیم اشرف اچھا آل راؤنڈر ہے۔
مچل سینٹنر نے کہاکہ اچھی تیاری کے ساتھ پاکستان آئے ہیں،چیمپئنزٹرافی کی تیاری کیلئے ٹرائی سیریز بہت اہم ہے،چیمپئنزٹرافی سے پہلے کراچی اور لاہور میں کھیلنے سے فائدہ ہوگا، میراپہلا دورہ ہے یہاں کی وکٹ کافی فلیٹ لگی رہی ہے،لاہور کا قذافی سٹیڈیم بہترین گراؤنڈہے،امید ہے اچھی سیریزکھیلنے کو ملے گی۔