ہنگری کے نائب وزیر دفاع کی چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات

معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ہنگری کے نائب وزیر دفاع کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہنگری کے نائب وزیردفاع تھامس ورگھا نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے بدلتے علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اوردفاع اور سلامتی کے مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر زوردیا ہے۔
معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *