خاتون کے اغوا کی مذمت، ملوث ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، بی این پی
![](https://dailyqudrat.pk/wp-content/uploads/2025/02/00-160.jpg)
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ خضدار میں خواتین کی اغوا کی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور یہ واقعہ بلوچ روایات کی منافی اقدام کے مترادف ہے بیان میں کہا گیا کہ خواتین کے لواحقین کہ جانب سے جن ملزمان کی نشاندہی کی گئی ہے حکومت فوری طور پہ انہیں گرفتار کر کے خواتین کو باحفاظت انہیں بازیاب کرایا جائے بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کے معاشرے میں خواتین ماں بہنوں کی بڑی قدر و منزلت ہے لیکن ایسے واقعات باعث تشویش ہے موجودہ دور میں اب عوام کی جان و مال اور ہماری خواتین بچیاں بھی محفوظ نہیں اس واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اس کے برعکس بلوچستان نیشنل پارٹی ان کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے گزشتہ کئی گھنٹوں سے ان کے لواحقین کی جانب سے جو دھرنا دیا جا رہا ہے اس کے باوجود حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے اور نہ ہی اغوا کاروں کے خلاف کوئی عملی کاروائی کی جا رہی ہے اور بیان کے آخر میں کہا گیا کہ اغوا کی گئی خواتین کو فوری طور پر بازیا کرایا جائے ۔