عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری، خضدار واقعہ قابل مذمت ہے ، عطا اللہ لانگو


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطا اللہ لانگو نے خضدار سے لڑکی کے اغوا کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اگر مغوی لڑکی بازیاب نہیں ہوتی تو یہ حکومتی رٹ چیلنج کرنے کے مترادف ہے جو معاشرے کیلئے نیک شگون نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ میر عطا اللہ لانگو نے کہا کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع خضدار سے اسما بلوچ نامی لڑکی کو اغوا کر لیا گیا ہے جو انتہائی افسوس ناک ہے ایسے واقعات معاشرے کیلئے انتہائی تشویشناک و حکومتی رٹ چیلنج کرنے کے مترادف ہے بلوچ معاشرے میں ایسے افسوسناک واقعات سے لوگوں میں خوف و ہراس بڑھ رہا ہے قانون نام کی کوئی شے باقی نہیں رہے گی انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مذکورہ مغوی لڑکی کی بازیابی یقینی بنایا جائے اور کیس کو بطور چیلنج لیا جائے تاکہ یہ مثال بن جائیں اور قانون کا بول بالا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *