بندوق کے زور پر لڑکی کا اغواء بلوچستان کی روایات کے خلاف ہے، سرداروں کا جرگہ منعقد کریں گے، آغا عمر احمد زئی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)خضدار سے لڑکی کے اغواء کی واردات پر آغا عمر احمد زئی نے شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ لڑکی کو بندوق کے زور پر اغواء کیا گیا، جو کہ بلوچستان کی روایات کے برعکس ہے۔ آغا عمر احمد زئی نے سوال کیا کہ امن کہاں ہے اور بلوچستان میں اس طرح کا واقعہ پہلی بار پیش آیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام بلوچستان کی روایات میں قابل مذمت ہے اور اس کی سخت مذمت کی جانی چاہیے۔ لڑکی کی بازیابی کے لیے آغا احمد عمر زئی نے اعلان کیا کہ کل خضدار میں سرداروں کا جرگہ منعقد کیا جائے گا تاکہ اس سنگین معاملے کا حل نکالا جا سکے۔قومی شاہراہ بھی لڑکی کے اغواء کے خلاف خضدار میں بند کر دی گئی ہے، جس کے باعث مقامی سطح پر کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *