اسلام آباد میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان

وفاقی دارالحکومت میں ممکنہ سیاسی سرگرمیوں کے پیش نظر پہلے سے ہی دفعہ 144 نافذ ہے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ترجمان ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ممکنہ سیاسی سرگرمیوں کے پیش نظر پہلے سے ہی دفعہ 144 نافذ ہے۔ اس قانون کے تحت شہر میں ہر قسم کے اجتماع اور سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق کسی بھی غیر قانونی اجتماع یا سرگرمی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں حصہ لینے سے گریز کریں اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔
یہ اقدامات اسلام آباد میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں، اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی۔ شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ غیر قانونی اجتماعات سے دور رہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *