منشیات فروش ’’باپ بیٹی گینگ‘‘ پکڑا گیا، بھاری مقدار میں چرس برآمد؛ ویڈیو
ملزم بیٹی کی آڑ میں پشاور سے لاہور چرس کی سپلائی دینے آ رہا تھا
![](https://dailyqudrat.pk/wp-content/uploads/2025/02/10-1-7.jpg)
لاہور(قدرت روزنامہ)منشیات فروشی میں ملوث باپ بیٹی گینگ کو پولیس نے گرفتار کرلیا، جن سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی گئی۔
ترجمان کے مطابق پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کرکے باپ بیٹی گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔ لاہور میں موبائلز اسکواڈ ناکا پر شیرا کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گیارہ کلو گرام چرس برآمد کرلی۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم خاتون (بیٹی) کی آڑ میں پشاور سے لاہور چرس کی سپلائی دینے آ رہا تھا کہ ناکا شیرا کوٹ پر موجود اہل کاروں نے مشکوک گاڑی کو چیک کیا، جس میں سے گیارہ کلوگرام چرس کے پیکٹ برآمد ہوئے۔
کارروائی کے ذریعے ملزمان کی پشاور سے لاہور منشیات کی سپلائی کو ناکام بنا دیا گیا۔ ملزمان میں حیات اللہ اور اس کی بیٹی رومیشہ شامل ہیں، جنہیں تھانہ شیراکوٹ منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ برآمد ہونے والی چرس ڈی ایس پی مبشر اعوان کی زیر نگرانی تھانہ شیراکوٹ کے حوالے کردی گئی۔