بالی ووڈ میں کامیابی کیسے مل سکتی ہے؟ امیشا پٹیل نے راز سے پردہ اُٹھا دیا
سپرہٹ فلم ’کہو نہ پیار ہے‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نے کہا کہ وہ محسوس کرتی ہیں کہ ان کا زمانہ حقیقت سے زیادہ قریب تھا
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ امیشا پٹیل نے انڈسٹری میں قدم رکھنے والے فنکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی توجہ انسٹاگرام کے بجائے بڑی اسکرین پر شاندار پرفارمنس دکھانے پر مرکوز رکھیں۔
ایک انٹرویو کے دوران 49 سالہ امیشا پٹیل نے فلم انڈسٹری میں وقت کے ساتھ آنے والی تبدیلیوں پر بات کی۔ انہوں نے اپنے دور اور موجودہ دور کے اداکاروں کے مابین فرق کو اجاگر کرتے ہوئے اسکرین پر بہترین کارکردگی کی اہمیت پر زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے وقت میں تمام اداکاروں کی توجہ ان کے فیشن اور دنیاوی ٹرینڈز پر نہیں بلکہ اداکاری اور صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے پر ہوتی تھی۔
سپرہٹ فلم ’کہو نہ پیار ہے‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نے کہا کہ وہ محسوس کرتی ہیں کہ ان کا زمانہ حقیقت سے زیادہ قریب تھا۔
View this post on Instagram
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت کے فنکار، بشمول شاہ رخ خان، سلمان خان، پریتی زینٹا، رانی مکھرجی، کرینہ کپور اور دیگر، سبھی کی توجہ اپنے کام پر مرکوز ہوتی تھی اور ان کے لیے کیمرے کے سامنے بہترین کارکردگی دینا ہی اولین ترجیح تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ نئے آنے والے اداکاروں کو سوشل میڈیا پر متحرک رہنے کے بجائے اپنی مہارت کو نکھارنے کی زیادہ ضرورت ہے۔
View this post on Instagram