بلوچستان حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع کر دیں، سیکرٹری خزانہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع کر دیں،بجٹ تجاویز کےلئے محکموں کے ساتھ اجلاس شروع کررہے ہیں،سیکرٹری خزانہ نے كها كه بجٹ تجاویز میٹنگز کا سلسلہ تین فروری سے شروع ہیں،بلوچستان کو این ایف سی ایواڈ کے تحت وفاقی سے باقاعدگی سے رقم مل رہی ہے ، پی پی ایل نے سوئی گیس رائلٹی کی مد میں 60ارب ابھی تک نہیں دئیے ،زرعی ٹیوب ویلز سولر ائریشن کی مد میں وفاقی حکومت نے 39ارب روپے ادا کرنے ہیں،سو ارب روپے کی عدم ادائیگی سے صوبے کو مالی مشکلات ضرور ہیں