اسماء جتک کی بازیابی: رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ کا اظہارِ اطمینان، ملزمان کی گرفتاری اور انصاف کی یقین دہانی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ نے خضدار سے اغوا ہونے والی بلوچ لڑکی اسماء جتک کی بازیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی مسلسل نگرانی پولیس، لیویز سیکورٹی اداروں پرنس آغا عمر خان احمد زئی ودیگر قبائلی عمائدین کی تعاون سے بلوچ بیٹی کی بازیابی ممکن بنانے پر سیکیورٹی اداروں سیاسی و قبائلی عمائدین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی اداروں اور قبائلی عمائدین کے مسلسل کوششوں سے بلوچ بیٹی کی بازیابی یقینی ہوئی بلوچ معاشرے میں خواتین کو قرآن پاک جیسے عزت حاصل ہے انہوں نے کہاکہ کسی کو یہ ہرگز یہ اجازت نہیں دینگے کہ وہ قانون و آئین کو اپنے ہاتھ میں لیکر بلوچستان کی امن وامان کو اس طرح سے سپوتاژ کریں آئین و قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں ہے بطور رکن صوبائی اسمبلی میں اپنی بہن اسماء جتک کی اغوا میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری اور اسماء جتک اور انکی خاندان کو ہرممکن انصاف فراہم کرنے کی بھر پور کوشش کرونگی تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی بروقت مکمن ہو