بلوچستان میں انسداد پولیو مہم مکمل، 99 فیصد ہدف حاصل، ایمرجنسی آپریشن سینٹر

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم کامیابی سے مکمل ہو گئی، جس کے دوران 99 فیصد ہدفڑ حاصل کیا گیا۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق، مہم کے دوران 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، اور خوش قسمتی سے کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ حکام کے مطابق، یہ مہم گزشتہ سال کے دوران رپورٹ ہونے والے 27 پولیو کیسز کے پیش نظر انتہائی اہم تھی۔محکمہ صحت اور انسدادِ پولیو حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ آئندہ بھی پولیو مہم میں بھرپور تعاون کریں تاکہ صوبے کو پولیو سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔