اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان
![](https://dailyqudrat.pk/wp-content/uploads/2025/02/04-40.jpg)
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں سرداورخشک موسم کے ساتھ ساتھ کئی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، جہلم اور لاہور سمیت کئی شہروں میں آج تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی توقع ہے۔
اس کے علاوہ چترال، دیر، سوات ، کوہستان ، شانگلہ ، بٹگرام ، مانسہرہ ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی چند مقامات پر بارش و برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ گزشتہ روز لہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 ، سکردو، استور، پارا چنار منفی 4، ہنزہ ، بگروٹ منفی 2 اورکالام میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔