پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کا پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کیلیے عدالت سے رجوع

لاہور جیل میں قید ہوں، سینیٹر ہوں اور اجلاس میں شرکت حق ہے، درخواست میں استدعا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے سینیٹ اجلاس میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
ہائیکورٹ میں درخواست بابر اعوان ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی۔
درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ 9 مئی 2023 کو ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا جو لاہور ہائیکورٹ سے ختم ہوا، ایم پی او ختم ہونے پر 9مئی کے جعلی اور بوگس مقدمے میں گرفتاری ڈال دی گئی۔ لاہور جیل میں قید ہوں، سینیٹر ہوں اور اجلاس میں شرکت حق ہے۔
اعجاز چوہدری نے درخواست میں استدعا کی کہ ہر سینیٹ اجلاس اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کا حکم دیا جائے۔
درخواست میں وفاق بذریعہ وزارت داخلہ اور سیکریٹری سینیٹ کو فریق بنایا گیا جبکہ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب، سپرنٹنڈنٹ لاہور جیل اور آئی جی اسلام آباد بھی فریق بنائے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *