بحیرۂ عرب میں پاک بحریہ کی امن مشق اختتام پذیر،60 ممالک نے حصہ لیا
![](https://dailyqudrat.pk/wp-content/uploads/2025/02/08-42.jpg)
کراچی(قدرت روزنامہ)بحیرہ عرب میں جاری پاک بحریہ کی امن مشق اختتام پذیر ہو گئی ہے جس میں تقریباً 60 ممالک نے حصہ لیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بحری جنگی جہازوں کی جانب سے امن فارمیشن کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرمہمان خصوصی تھے۔چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نےمہمان خصوصی کا استقبال کیا۔اس موقع پر گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر برائے سمندری امور بھی موجود تھے۔ دفاعی اور نیول اتاشی بھی اس تقریب شریک ہوئے ۔ مہمان خصوصی نے انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے دوران مختلف آپریشنل مشقوں کا مظاہرہ دیکھا۔