ایسا پنجاب بنا رہے ہیں جہاں خواتین ترقی کی راہ میں کسی سے پیچھے نہ رہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین اور لڑکیوں کے عالمی دن برائے سائنس پراپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں خواتین کا کردار محض ضروری نہیں بلکہ ناگزیر ہے۔ ترقی کیلئے اپنی بیٹیوں کو جدید علوم اور آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا۔پنجاب حکومت خواتین اور لڑکیوں کو سائنسی و تکنیکی میدان میں آگے لانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ہونہار سکالرشپ پروگرام سے ہزاروں طالبات کو بالخصوص سائنسی شعبوں میں مکمل ٹیوشن فیس دی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ اب پنجاب میں کسی بیٹی کا خواب وسائل کی کمی کے باعث ادھورا نہیں رہے گا۔ لیپ ٹاپ سکیم کا مقصد طالبات کی جدید علوم اورٹیکنالوجی تک رسائی فراہم کرنا ہے۔ لیپ ٹاپ سکیم سے ہماری بیٹیاں اپنی تعلیمی اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو مزید نکھار سکیں گی۔ ایڈوانس آئی ٹی ٹریننگ پروگرامز سے خواتین عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ میں نمایاں مقام حاصل کر رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ عوام بالخصوص طالبات کے لئے لاہور میں مفت وائی فائی پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔ پاکستان کی ترقی خواتین کی ترقی سے منسلک ہے۔ اپنی بیٹیوں کو ہر وہ سہولت دیں گے جو سائنس، ٹیکنالوجی اور آئی ٹی میں عالمی معیار کے مطابق آگے بڑھنے میں مدد دے۔ ایسا پنجاب بنا رہے ہیں جہاں خواتین ترقی کی راہ میں کسی سے پیچھے نہ رہیں بلکہ سب سے آگے ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *