وزارت داخلہ کا ایف آئی اے کی کارکردگی جانچنے کا فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزارت داخلہ نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی کارکردگی جانچنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ایف آئی اے کی کارکردگی رپورٹ بنانے اور پرفارمنس آڈٹ کے لیے 5 رکنی اسپیشل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو کمیٹی کے کنوینر ہوں گے، ممبرز میں ڈائریکٹر پولیس بیورو، جوائنٹ سیکریٹری وزارت داخلہ، ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی شامل ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹی او سی یونٹ این پی بی بھی کمیٹی کے ممبر ہیں۔
ایف آئی اے کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ یہ کمیٹی وزارت داخلہ کو بھجوانے گی، کمیٹی ادارے کا پرفارمنس آڈٹ بھی کرے گی، کمیٹی جائزہ لے گی کہ ایف آئی اے نے کتنے مقدمات درج کیے اور کتنے ملزمان پکڑے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *