جب تک قیادت خود نہ بلائے کسی بھی جلسے میں شرکت نہیں کرونگا، شیر افضل مروت
![](https://dailyqudrat.pk/wp-content/uploads/2025/02/24-6.jpg)
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت جب تک قیادت خود نہ بلائے کسی بھی جلسے میں نہیں شرکت نہیں کرونگا،شیر افضل مروت کا پارٹی جلسوں میں بلائے بغیر شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ،کچھ لوگ مجھے سٹیج پر تقرر کرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے، جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ قیادت میری وجہ سے تکلیف محسوس کرے۔
میں نے تو ہمیشہ پاکستان تحریک انصاف کے حق کی بات کی ہے۔لیکن کچھ لوگوں کو میری باتیں بری لگتی ہیں اس لئے اب میں نے فیصلہ کیا ہے کہ بن بلائے کسی بھی جلسے میں شرکت نہیں کروں گا۔قیادت کی طرف سے باقاعدہ طور پر بلایا جائیگا تو ہی کسی جلسے یامیٹنگ میں شرکت کرونگا۔خیال رہے کہ چند روز قبل پی ٹی آئی کے صوابی میں ہونے والے جلسے کے دوران شیر افضل مروت کو اسٹیج پر جگہ نہیں ملی تھی اور نہ ہی انہیں تقریر کرنے کیلئے بلایاگیا تھا۔
جلسے میں شیر افضل مروت کی اچانک انٹری پر کارکنوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا تھا لیکن پارٹی کی جانب سے انہیں خطاب کی دعوت نہیں دی گئی تھی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے جلسے میںاپنی تقریر شروع ہونے سے قبل پی ٹی آئی رہنماءشیر افضل مروت کو اسٹیج پر بلایا تھا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ نے اپنے خطاب سے قبل اچانک مائیک شیر افضل مروت کودیدیا تھا جس پرشیر افضل مروت نے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم برے لوگ ہیں اوربرے وقت میں ہمیشہ کام آتے تھے۔
اچھے وقت میں ہمیں خاموش کروادیا جاتا تھا۔بعدازاں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے جلسے جلوس میں شرکت سے قیادت کو اگرمسئلہ ہو تو مجھے پہلے ہی بتادیتے میں جلسے میں شرکت ہی نہ کرتا۔ اگر قیادت میرے آنے پر ناخوش تھی تو مجھے پہلے ہی اس بارے میں بتا دیتی۔انہوں نے کہا تھا کہ صوابی میں ہونے والے جلسے میں صرف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی وجہ سے شرکت کی تھی ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جلسے میں نہ تو مجھے بیٹھنے کیلئے مناسب جگہ دی گئی تھی اور نہ ہی خطاب کرنے کا موقع دیا گیا تھا۔