کوئٹہ ،ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو تنگ کرنے میں اضافہ، چالانوں کی بھرمار

ٹریفک پولیس کے افسران ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے ڈرائیورز کو بھی نہیں چھوڑ رہے نئے نئے بہانے بنا کر شہریوں کو تنگ کر رہے ہیں


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو روز بروز تنگ کرنے کا معمول بن چکا ہے۔ پاکستانی گاڑیوں کی چیکنگ بھی غیر ضروری طور پر جاری رکھی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے شہریوں میں بے چینی اور غصہ بڑھ رہا ہے ٹریفک پولیس کے افسران، جو قانونی طور پر ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے ڈرائیورز کو بھی نہیں چھوڑ رہے۔
نئے نئے بہانے بنا کر شہریوں کو تنگ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں، ڈرائیوروں کو بغیر کسی واضح وجہ کے چالان کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے، جو کہ شہریوں کی روزمرہ زندگی کو مزید پیچیدہ بنا رہا ہے ہہ صورتحال خاص طور پر وہ ڈرائیورز متاثر کر رہے ہیں جو تمام ضروری دستاویزات کے حامل ہیں، جیسے کہ ڈرائیونگ لائسنس، گاڑی کے کاغذات، اور دیگر متعلقہ دستاویزات۔
اس کے باوجود، ٹریفک پولیس کی جانب سے انہیں بغیر کسی جواز کے تنگ کیا جا رہا ہے اور چالان بھی کیے جا رہے ہیں، جس سے عوام میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس کو شہریوں کے ساتھ نرمی کے ساتھ پیش آنا چاہیے اور صرف حقیقی خلاف ورزیوں پر ہی چالان کیے جائیں، تاکہ لوگوں کی زندگی آسان ہو سکے اور وہ بہتر طریقے سے شہر میں سفر کر سکیں کوئٹہ کے شہریوں نے ایس ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ ٹریفک پولیس کے اہلکار نہایت ہی بدتمیزی سے پیش اتے ہیں جبکہ ان کو گفتگو غیر مناسب طریقے سے کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *