اداکارہ ہانیہ عامر کے بولڈ لباس میں تصاویر نے ہنگامہ برپا کر دیا
![](https://dailyqudrat.pk/wp-content/uploads/2025/02/12-47.jpg)
لاہور (قدرت روزنامہ) بلاک بسٹر ٹیلی ویژن شو ‘کبھی میں کبھی تم‘ میں شرجینا کا کردار نبھاکر شہرت کے ساتویں آسمان پر پہنچنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دلکش اداکارہ ہانیہ عامر نے سالگرہ کے موقع پر اپنے برج دلو (ایککیوریئس) کی ترجمانی کرتے ہوئے بولڈ مرمیڈ لُک مداحوں سے شیئر کردیا۔
اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے اپنی سالگرہ کے موقع پر پہلی بار بولڈ اوتار میں تصاویر جاری کی گئیں تاہم لگتا ہے کہ مداحوں کو ہانیہ کا نیا انداز ایک آنکھ نہیں بھایا۔
View this post on Instagram
ہانیہ عامر کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری کی جانے والی پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
تاہم پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداح ہانیہ سے نالاں نظر آتے ہوئے تصاویر کو حذف کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
بات کی جائے ہانیہ کے لک کی تو ویسے ہانیہ مشرقی اور مغربی دونوں ہی اوتار میں انتہائی جاذبِ نظر لگتی ہیں لیکن اس بار ہانیہ سے تمام حدود کو پھلانگتے ہوئے شارٹ ڈریس میں تصاویر مداحوں کی نذر کیں۔
ہانیہ کے انسٹاگرام پوسٹ کی تھیم مرمیڈ تھی جس کیلئے انہوں نے سومیمنگ پول کا انتخاب کرتے ہوئے پانی میں اپنے شمری ڈریس کے ساتھ جسم پر گلٹر لگاکر ہاٹ سزلنگ اوتار میں ادائیں دکھائی۔
عریاں ہونٹ،اچھی طرح سے برش کی ہوئی بھنوؤں اور مسکارے کی دلکش ایپلیکیشن کے ساتھ گیلی زلفوں میں ہانیہ کی اسٹائلنگ ٹیم نےاداکارہ کے آل اوور لُک کو انتہائی مہارت سے کمپلیٹ کیا۔
تاہم اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری تازہ ترین پوسٹ نے مداحوں کو پہلی بار بولڈ اوتار کی بدولت ان کی تعریف کرنے کے برعکس ٹرولنگ کرنے پر مجبور کیا۔
پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداح اداکارہ ہانیہ عامر کو سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے نازیباں اسٹنٹ کرنے کا تبصرہ کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ کچھ صارفین ہانیہ کی پوسٹ کو ان کی جانب سے بالی وڈ میں ڈیبیو کے عنوان سے بھی جوڑ رہے ہیں۔