چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کی کاز لسٹ منسوخ

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں بینچ ٹو اب بینچ ون میں کیسز کی سماعت کرے گا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بینچ کے سامنے 40 مقدمات سماعت کے لیے مقرر تھے۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں بینچ ٹو اب بینچ ون میں کیسز کی سماعت کرے گا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی آج چیمبر ورک کریں گے۔
دوسری جانب، سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقریب حلف برداری کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا اور نئے ججز کی تقریب حلف برداری اب جمعہ کو ہوگی۔
واضح ہے کہ چھ مستقل اور ایک عارضی جج کی تقریب حلف برداری آج ہونا تھی لیکن رات تاخیر سے ججز کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے سبب حلف برداری تقریب بھی نہیں ہو سکی۔
سندھ ہائی کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ تعینات ہونے والے ججز تاخیر سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے سبب نہیں پہنچ سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *