بانی پی ٹی آئی کو ہر بات ٹھیک نہیں بتائی جاتی ،غلط کان بھرے جاتے ہیں ، شیر افضل مروت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نےاپنے بیان میں کہا بانی پی ٹی آئی کو ہر بات ٹھیک نہیں بتائی جاتی، غلط کان بھرے جاتے ہیں،نعروں میں میرا کوئی قصور نہیں ہے۔
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نےمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ڈسپلن سکھانےوالوں کادماغ خراب ہے،اب میں ڈسپلن کی قید سے آزاد ہوں،
مزیدکہاصوابی جلسےمیں مہمان اداکار کےطورپرگیا تھا،پہلی مرتبہ نعرےنہیں لگے،میرے نعرےپہلے جلسوں میں بھی لگے،اگرجلسےمیں سارے ورکرزمیرےتھےپھرنعرےلگیں تویہ میراحق تھا، صوابی جلسے میں پی ٹی آئی نےلوگوں کو بلایا تھا،نعروں میں میرا کوئی قصور نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *