اداکارہ نیلم منیر کا سوتیلا بیٹا؟ویڈیو کی حقیقت سامنے آ گئی

لاہور(قدرت روزنامہ)حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ و ماڈل نیلم منیر کیساتھ بچے کی ویڈیو نے مداحوں کوپریشان کر دیا،سوشل میڈیا پر خیال کیا جارہا ہے کہ یہ بچہ نیلم منیر کے شوہر راشد خان کی پہلی بیوی سے ہے تاہم اب اس کی حقیقت سامنے آگئی۔

یاد رہے کہ چند ہفتے قبل اداکارہ نیلم منیر نے دبئی میں ملازم پاکستانی شہری سے شادی کی تھی، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چہ میگوئیاں ہوتی رہیں کہ نیلم منیر نے دبئی کے شہزادے سے شادی کرلی ہے،تاہم بعد میں پتہ چلا کہ راشد خان پاکستانی شہری ہیں تاہم دبئی میں مقیم ہیں۔

نیلم منیر کی مایوں کی تقریب پاکستان میں ہوئی تاہم ان کا نکاح اور ولیمہ کے فنکشن دبئی میں ہوئے تھے، اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نکاح اور ولیمہ کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں جنہیں سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا۔

سوشل میڈیا پرنیلم منیر کے ساتھ خوبصورت بچے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین اور اداکارہ کے مداحوں کو خاصا پریشان کردیا ہے کہ آخراداکارہ نیلم منیر کے ساتھ موجود یہ بچہ ہے کون ؟ کیا یہ اداکارہ کے شوہر کی اولاد ہے؟

نہیں !ایسا بالکل نہیں ہے، نیلم منیر اور راشد خان اپنی شادی میں ایک بچے کے ساتھ موجود تھے ، ٹرولرز کا کہنا ہے کہ راشد خان پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ان کی پہلی بیوی سے بچہ ہے، مگر یہ خبر درست نہیں ہے، چھوٹا بچہ محمد سردار نیلم منیر کا بھانجا ہے، اداکارہ کی بہن سونیا منیر خان کا بیٹا ہے۔

ایک صارف کاکہناتھا کہ یہ بچہ نیلم منیر کا بھانجا، اداکارہ کی بہن سونیا کابیٹا۔

ایک اور صارف کاکہناتھا کہ نیلم منیر پہلے بھی اس بچے کی پوسٹ شیئر کرتی رہتی ہیں،

مدیحہ حنیف کاکہناتھا کہ اگر راشد خان پہلے شادی شدہ ہے یا 10بچے ہیں،کسی کو کیا تکلیف ہے۔