پاکستان میں آج 18 فروری 2025 کو غیر ملکی کرنسی کے نرخ


کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی روپے کی قدر میں پیر کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں کمی دیکھنے میں آئی اور انٹربینک مارکیٹ میں اس کی قدر 0 اعشاریہ 16 فیصد کم ہوگئی۔
کاروباری دن کے اختتام پر روپیہ 279اعشاریہ 67 پر بند ہوا، جو امریکی ڈالر کے مقابلے میں 46 پیسے کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔
گزشتہ ہفتے بھی روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی تھی، جب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں اس کی قدر 16 پیسے یا 0اعشاریہ 06 فیصد کم ہوئی تھی۔
پیر کے روز مقامی کرنسی سعودی ریال اور دیگر غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں تقریباً مستحکم رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *