چیمپیئنز ٹرافی دیکھنے والے شائقین کونسی چیزیں اسٹیڈیم نہیں لے جاسکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی میزبانی میں منعقدہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا آج سے باقاعدہ آغاز ہورہا ہے اور ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
آج کے میچ کا انعقاد نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے جارہا ہے جہاں میچ دیکھنے کے لیے ہزاروں شائقین کی آمد متوقع ہے۔
تاہم منتظمین کی طرف سے اس بین الاقوامی ایونٹ کے دوران سیکیورٹی اور انتظامی معاملات کو یقینی بنانے کے لیے شائقین کے لیے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں جن کے مطابق میچ دیکھنے کے لیے آنے والوں کو کچھ چیزیں اپنے ساتھ اسٹیڈیم لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ایس او پیز کے مطابق شائقین کو پاور بینک ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، اسی طرح ایئرپوڈز کے ساتھ بھی اسٹیڈیم بھی داخلہ منع ہے۔ ان چیزوں کے ساتھ اسٹیڈیم آنے والوں کو سیکیورٹی اہلکار اسٹیڈیم میں داخلے سے روک دیں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ گٹکا، چھالیہ یا نشہ آور اشیا یا اسلحہ اپنے ہمراہ اسٹیڈیم لے جانے کی ممانعت ہے۔ میچ سے قبل جاری ایس او پیز کے مطابق شائقین کے لیے اپنے ساتھ کھانے پینے کی چیزیں یا پانی کی بوتل لے جانا بھی منع ہے، کھانے پینے اور ریفریشمنٹ کی اشیاء اسٹیڈیم کے اندر لگے اسٹالز پر دستیاب ہوں گی۔
اسٹیڈیم آنے والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنا اصلی شناختی کارڈ اور ٹکٹ کی ہارڈ کاپی اپنے ساتھ رکھیں، آن لائن ٹکٹ یا اس کی سافٹ کاپی کے ساتھ داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اسٹیڈیم آنے والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنا اصلی شناختی کارڈ اور ٹکٹ کی ہارڈ کاپی اپنے ساتھ رکھیں، آن لائن ٹکٹ یا اس کی سافٹ کاپی کے ساتھ داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔