شعبان میں مسلح افراد کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)جمعرات کی شب کوئٹہ کے نواحی علاقے شعبان میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی چوکیوں پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ1 زخمی ہوا۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
شہید پولیس اہکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل شمس السلام اور کانسٹیبل رمضان کے نام سے ہوئی جبکہ کانسٹیبل آصف رضا فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوا۔ شہید پولیس اہکاروں کے جسد خاکی کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کہ سپرد کیا جائے گا۔