2024 کے دوران 13 ہزار سے زائد شکایات آئیں،وفاقی محتسب

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کہا ہے کہ وفاقی ٹیکس ادارے کا مقصد شہریوں کو کم سے کم وقت میں معیاری انصاف فراہم کرنا ہے2024 کے دوران 13 ہزار سے زائد شکایات آئیں جن میں سے12 ہزار سے شکایات کا ازالہ کیا گیا،یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کہا کہ وفاقی ٹیکس ادارے کو 25 سال مکمل ہوگئے ہیںسن دو ہزار میں وفاقی ٹیکس ادارے کا بنیادی رکھی گئی،وفاقی ٹیکس ادارے کا مقصد شہریوں کو کم سے کم وقت میں معیاری انصاف فراہم کرنا ہے، وفاقی ٹیکس محتسب نے کہا کہ ملک کا نظم و نسق ٹیکس پر ہے 2024 کے دوران 13 ہزار سے زائد شکایات آئی اور 12 ہزار سے شکایات کا ازالہ کیا گیا،ہماری کوشش ہے کہ ٹیکس دینے والوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں،انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے میرا بہت لگاؤ ہے، بلوچستان میں کام کرتے ہوئے خوشی محسوس ہوتی ہے، قدرتی آفات کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کام کیا ہے۔