رمضان سے قبل سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری! حکومت نے خزانے کا منہ کھول دیا


پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان 2025 سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی 28 فروری تک کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
خیبر پختونخوا کے محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو 28 فروری کو تنخواہیں اور پنشن فراہم کر دی جائیں گی۔
اس فیصلے کی وجہ یہ ہے کہ یکم اور 2 مارچ کو سرکاری تعطیلات ہیں اس لیے حکومت نے ملازمین کو سہولت دینے کے لیے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی ایک دن پہلے کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ وہ رمضان سے قبل اپنے مالی معاملات سنبھال سکیں۔
اس سے قبل پاکستان محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ یکم مارچ 2025 کو رمضان 1446 ہجری کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔اگر چاند نظر آنے کی پیش گوئی درست ثابت ہوئی تو رمضان المبارک کا پہلا روزہ 2 مارچ بروز اتوار ہوگا۔
رمضان المبارک اسلامی قمری کیلنڈر کا نواں مہینہ ہے، جو روزے رکھنے کا مہینہ ہوتا ہے۔
اس مہینے میں مسلمان طلوعِ فجر سے غروبِ آفتاب تک کھانے، پینے، لغو باتوں اور بدکلامی سے پرہیز کرتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ عبادات، قرآن پاک کی تلاوت اور خیرات و صدقات پر توجہ دیتے ہیں۔
یہ مہینہ روحانی پاکیزگی، خود احتسابی اور ایمان میں اضافے کا موقع فراہم کرتا ہے جہاں مسلمان زیادہ سے زیادہ نماز، قرآن کی تلاوت اور نیک اعمال کی طرف راغب ہوتے ہیں۔
یہاں یہ ذکر کرنا ضروری ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی رمضان المبارک کے چاند کی رویت کے لیے بروز جمعہ28 فروری کو پشاور میں اجلاس منعقد کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *