لاہور: میو ہسپتال کی لفٹ گرگئی، نرسز سمیت13خواتین زخمی

لاہور(قدرت روزنامہ) میو ہسپتال میں لفٹ گر گئی،جس سے 11سٹاف نرسز اوردو مریضوں کی ساتھی خواتین بھی زخمی ہو گئیں، دوسری طرف دیگر ہسپتالوں کی مختلف وارڈز میں لگائی گئی لفٹس کی اکثریت بھی خراب ہے جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہے۔
میو ہسپتال کےٓ رتھوپیڈک وارڈ میں نصب لفٹ گری، لفٹ گرنے سے سٹاف نرسز اور شہری شدید زخمی ہوئے، فرینڈز آف میو ہسپتال نامی تنظیم نے گزشتہ سال نئی لفٹ نصب کروائی تھی،ابتدائی انکوائری کے مطابق لفٹ فنی خرابی کی وجہ سے گری، آرتھوپیڈک سرجری میں جولائی 2023 میں لفٹس نصب کی گئی تھی۔
شہریوں کے مطابق لفٹس سے ایک دن پہلے سے آوازیں آرہی تھیں، لفٹ اوپر سے نیچے آتے ہوئے گری،انتظامیہ کے مطابق لفٹ گرنے سے مجموعی طور پر11 افراد زخمی ہوئے،کسی زخمی کو بہت شدید چوٹ نہیں آئی،میو ہسپتال میں چند سالوں میں لفٹس گرنے کا تیسرا واقعہ ہے۔
زخمیوں میں ہیڈ نرسز شازیہ منیر، ایسٹر روف،ہیڈ نرس فرحانہ جبیں، نجمہ پروین اور عابدہ پروین لفٹ گرنے سے زخمی ہوئیں،چارج نرس روبینہ زیدی، ارم شہزادی، ثمینہ اقبال لفٹ گرنے سے زخمی طالبہ مریم رمضان، سپروائزر نورین امین، اٹینڈنٹ سونیا ممتاز لفٹ گرنے سے زخمی ہوئیں جب لفٹ نیچے آ رہی تھی تو اس میں 13 خواتین سوار تھیں جن میں 11 نرسیں اور دو مریضوں کی ساتھی خواتین تھیں جو تمام کی تمام زخمی ہو گئیں۔