بلوچستان بار کونسل اسلام آباد کے پانچ ججز کی جرت کو سلام پیش کرتی ہے ،راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئر مین راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ اور چیئر مین ایگز یکٹیو کمیٹی امان اللہ کا کٹر ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز، جسٹس محسن اختر کیانی ،جسٹس طارق محمود جہا نگیری،جسٹس با بوستار،جسٹس سردار ایاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفت امتیاز کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں غیر آئینی ٹرانسفر کو چیلنج کر یہ خوش آئند ہے بلوچستان بار کونسل ان بہادر اسلام آباد ججز کے جرت کو سلام پیش کرتی ہےاسلام آباد ہائی کورٹ کے غیرت مند با ہمت ججز نے عدلیہ کے وقار عدلیہ کے آزادی کے لئے سپریم کورٹ میں پنجاب، سندھ بلوچستان سے نئے ٹرانسفر ججز کے پوسٹنگ اور بعد ازاں سنیارٹی کو چیلنج کیا ہے۔بیان میں کہا کہ صدر پاکستان نے اسٹیبلشمنٹ کے ایماء پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں من پسند فیصلے حاصل کرنے کے لئے من پسند ججز کوٹرانسفر کر کے من پسند فیصلے حاصل کرتا ہے جو کہ عدلیہ کی آزادی پر قدغن لگاتا ہے ۔بیان میں کہا کہ اس سے قبل بھی اسلام آباد کے باہمت ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل میں خط لکھا گیا کہ جوڈیشری کے معاملات میں خفیہ ادارے مداخلت کرتے ہیں لیکن تاحال سپریم جوڈیشل کو نسل ان خط پر کوئی فیصلہ نہ کرسکا ایک بار پھر یہ ثابت ہوا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی سیاسی جماعتوں کی نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے ایماء پر لایا گیا ہے جس کی وجہ سے ملک بھر کے وکلاء نے 26 ویں آئینی ترمیم کو مسترد کر دیا ہے بیان میں کہا کہ بلوچستان بار کونسل ملک کے اندر آئینی بالادستی آزاد عدلیہ کے لئے اپنا کردار ادا کریگی۔