بھارت کو چیمپئنز ٹرافی فائنل میں ہرانا بڑا کارنامہ تھا، سرفراز احمد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پاک بھارت میچ سے قبل 2017ء کے سنسنی خیز فائنل کی یادیں تازہ کیں۔ سابق کپتان کا کہنا ہے کہ
پاک بھارت میچ پریشر گیم ہوتا ہے، اس میچ کا جوش کسی بھی میچ سے زیادہ ہوتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بطور کپتان بھارت کیخلاف پہلا میچ تھا، بھارت کو فائنل میں ہرانا بطور کپتان اور پلیئر بہت بڑا کارنامہ ہے۔
سرفراز احمد کا مزید کہنا ہے کہ آج ایسا لگتا ہے وہ آسان کام تھا لیکن وہ فائنل جیتنا بہت مشکل تھا، ملک کیلئے ایسا ایونٹ جیتنا زندگی بھر یاد رہتا ہے۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی میں اتوار 23 فروری کو دبئی میں مد مقابل ہوں گی، دفاعی چیمپئن گرین شرٹس ایونٹ میں اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کیخلاف 60 رنز سے ہاری تھی، چیپئنز ٹرافی سیمی فائنل تک پہنچنے کیلئے پاکستان ٹیم کو بھارت اور بنگلہ دیش کیخلاف اپنے دونوں میچز جیتنے ہوں گے۔