چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا کتنا امکان ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ پاک بھارت ٹاکرے کا شائقین کرکٹ کو بے صبری سے انتظار ہے جو کل (23 فروری کو) دبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے۔
میچ سے قبل خبریں گردش کررہی ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ بارش کی نذر بھی ہو سکتا ہے۔ جس پر شائقین کی جانب سے سوال پوچھا جارہا ہے کہ کیا واقعی کل دبئی میں بارش ہو سکتی ہے؟
دبئی میں منگل کو بھی بارش ہوئی تھی جس کے بعد خدشات تھے کہ جمعرات کو بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والا میچ متاثر ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کل دبئی میں ہونے والے میچ کے دوران بارش کے خطرات برقرار ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کی رات اور پیر کی صبح جزوی طور پر ابر آلود موسم اور ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ اگر دبئی میں بارش ہوئی تو بہت کم وقت کے لیے ہوگی جس سے میچ کے متاثر ہونے کے امکانات بہت کم ہیں۔
یاد رہے کہ گروپ اسٹیج میچز کے لیے کوئی متبادل دن نہیں رکھا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *