پشاور میں موبائل چھین کر فرار ہونے والے ملزم کو خاتون نے پکڑوا دیا، ویڈیو سامنے آگئی

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور کے علاقے ہشت نگری میں خاتون سے موبائل چھیننے کا واقعہ پیش آیا۔
ہشت نگری میں ہونے والے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم خاتون سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگیا۔
خاتون نے بھی ملزم کے پیچھے دوڑ لگا دی۔ پولیس نے بتایاکہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا اور شہریوں کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔