موسم سرما میں خشک جلد کا خیال کیسے رکھا جائے؟ جانیئے کچن میں موجود چند چیزوں سے جلد کا خیال رکھنے کا آسان اور سستا طریقہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موسمِ سرما آتے ہی بالوں اور جلد کے مسائل شروع ہو جاتے ہیں جس میں انسان نہ صرف اُلجھ سا جاتا ہے بلکہ کولڈ کریمز کا استعمال کر کر کے اپنی جلد کو سیاہ بھی کر لیتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے کچن میں موجود چند چیزوں سے بھی آپ خشک موسم میں اپنی جلد کو نرم و ملائم اور تروتازہ رکھ سکتے ہیں . خشکی کے سبب جِلد پر خارش سمیت جلد پھٹنے لگتی ہے اور دن بہ دن یہ مسئلہ بڑھتا جاتا ہے ایسے میں آپ کے کچن میں موجود کن چیزوں کے استعمال سے آپ اپنی جلد کو نم اور خوبصورت بنا سکتے ہیں آیئے جان لیتے ہیں .

خشک موسم میں گھریلو اجزاء سے جلد کو خوبصورت بنائیں • ہوم میڈ کولڈ کریم گلیسرین، عرقِ گلاب اور لیموں کا استعمال آپ کی جلد کو خشک موسم کے تمام مسائل سے دور کر سکتا ہے ان تینوں چیزوں کو ہم وزن لے کر مکس کریں اور بوتل میں بھر کر رکھ لیں اب رات سونے سے پہلے اسے ہاتھ پاؤں اور چہرے پر لگائیں . • بالائی اور شہد دو چمچ بالائی، ایک چمچ شہد اور چار قطرے لیموں کا رس ملا کر پیسٹ بنائیں اور چہرے پر لگا لیں، پندرہ منٹ کے بعد چہرہ دھو لیں، نرم و ملائم اور چمکدار جلد ملے گی . • ہوم میڈ فروٹ ماسک سردیوں میں خشک جلد کے لیے کیلے کا ماسک ایک بہترین نسخہ ہے اس کے استعمال سے جلد کو قدرتی نمی اور چمک ملتی ہے ایک پسا ہوا کیلا، خشک دودھ او ر ایک چائے کا چمچ شہد ملا کر پیسٹ تیار کر لیں پھر چہرے اور پوری گردن پر لگائیں، 15 منٹ کے بعد چہرہ اور گردن دھو لیں . • دہی کا ماسک دہی قدرتی نمی حاصل کرنے کا بہترین زریعہ ہے ایک چمچ شہد اور ایک چمچ دہی لیں اور اچھی طرح مکس کر کے اسے چہرے اور گردن پر لگا لیں 15 سے 20 منٹ بعد چہرہ دھو لیں دہی کا ماسک جلد میں نمی پیدا کرتا ہے ساتھ ہی رنگت بھی نکھارتا ہے . • ڈیپ موائسچرائزنگ سردی کے موسم میں ڈیپ موائسچرائزنگ اور اسٹیم بےحد ضروری ہے 2 چمچ زیتون کا تیل اور ایک چمچ کاسٹر آئل ملا کر نیم گرم کر لیں اور چہرے پر لگائیں، اب ایک کپڑے کو گرم پانی میں بھگو کر چہرے پر رکھ دیں تاکہ تیل جلد کی اندرونی تہہ میں جذب ہو سکے، یہ جلد کو ڈیپ موائسچرائز کرنے کا بہترین طریقہ ہے جو روز رات میں کیا جا سکتا ہے . . .

متعلقہ خبریں