بارش برسانے والا سسٹم نکل گیا، موسم دوبارہ خشک ہونا شروع ہوگیا،محکمہ موسمیات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہورسمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع سے بارش برسانے والا سسٹم نکل گیا ہے، جس کے بعدسے موسم دوبارہ خشک ہونا شروع ہوگیا،ملک کے میدانی علاقوں میں ہونیوالی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کے اثرات تاحال موجود ہیں۔
گزشتہ روز لاہورمیں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ اورزیادہ سے زیادہ ،23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ پیشگوئی کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اورگردونواح کے علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے،پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کاامکان ہے۔ جبکہ سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہنے کے علاوہ چند مقامات پرمطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔