شکست کو بھول جائیں، جیت کر دکھائیں، وسیم اکرم کا کھلاڑیوں کو مشورہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ مجھے پاکستان ٹیم پر یقین ہے، میں قومی پلیئرز کو بیک کر رہا ہوں، شکست بھول جائیں، غلطیوں سے سیکھیں اور جیت کر دکھائیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا پاک بھارت میچ پر کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بڑا گیم آرہا ہے، پاکستان اور بھارت کرکٹ کے سب سے بڑے حریف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مانتے ہیں پاکستان پہلے میچ میں اتنا اچھا نہیں کھیلا، ہم سب کو پاکستان کی پرفارمنس سے مایوسی ہوئی، اگر بھارت کیخلاف اچھا کھیلتے ہیں تو کوالیفائی کرسکتے ہیں۔
سابق کپتان کا کہنا ہے کہ مجھے پاکستان ٹیم پر یقین ہے میں قومی پلیئرز کو بیک کر رہا ہوں، کرکٹ کے گیم میں ہار جیت ہوتی ہے، شکست کو بھول جاؤ غلطیوں سے سیکھو اور جیت کر دکھاؤ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *