وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ کے لیے نیک خواہشات

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے اہم میچ کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ جذبے، مہارت اور استقامت کی جنگ ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پیغام دیا کہ وہ دل سے کھیلیں، خود پر یقین رکھیں اور قوم کو فخر محسوس کرائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ہم سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں”۔
سرفراز بگٹی نے اپنے پیغام میں پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا گو ہونے کا بھی اظہار کیا اور سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر لکھا کہ “پاکستانی ٹیم کا حوصلہ بلند ہو اور وہ کامیابی حاصل کرے”۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا یہ پیغام قومی جذبے کو مزید تقویت دینے والا ہے اور پورے ملک میں ان کے الفاظ کو سراہا جا رہا ہے۔