چیمپئنز ٹرافی ، پاک بھارت ٹاکرا، شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ارادے ظاہر کردیئے

دبئی (قدرت روزنامہ) پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا پانچواں میچ کچھ دیر میں ہونے جارہاہے اور اس سلسلے میں پاکستانی کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی کا موقف بھی آگیا۔
تفصیل کے مطابق گرین شرٹس کے دبئی کے نیشنل سٹیڈیم پہنچنے کے بعد وارم اپ شروع کردی اور گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہاکہ دبئی میں ہم نے بہت میچ کھیلے ہیں، پاک بھارت میچ بڑا اور اہم یقیناً ہوتا ہے لیکن پلان کے مطابق بولنگ کریں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت میچ میں دباؤ ہوتا ہے ، اس سے انکار نہیں,میرا پلان سادہ ہے، اپنی سٹرینتھ کے مطابق بالنگ کروں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *