ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گیس کی پیداوار میں اضافے کیلیے نئی پالیسی متعارف
نئی پالیسی کی بدولت 35فیصد نجی سرمایہ کاری کی راہیں ہموار ہوگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایس آئی ایف سی کی معاونت سے توانائی کے شعبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے نئی پالیسی متعارف کروائی جا رہی ہیں جس کی بدولت 35فیصد نجی سرمایہ کاری کی راہیں ہموار ہوگئیں۔
گیس کی پیداوار میں اضافے کے لیے نئی پالیسی متعارف کروائی گئی جس کا بنیادی مقصد توانائی کے شعبے میں سرکاری و نجی شراکت داری کو یقینی بنانا ہے۔
پالیسی کے باعث توانائی کا شعبہ 5 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری حاصل کر سکے گا۔صدر یونائیٹڈ انرجی پاکستان محمد ظہیر عالم کے مطابق نئی پالیسی توانائی کے شعبے کی ترقی کی جانب اہم قدم ہے۔
چیئرمین پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پیٹرولیم علی مرتضیٰ عباس کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے گیس کی دریافت اہم کامیابی ہے۔
او جی ڈی سی کے سی ای او احمد حیات نے کہا کہ گیس کی خریدو فروخت کے سلسلے میں صوبوں کی شراکت داری میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
پاکستان کی توانائی پالیسی سے مقامی گیس کی فراہمی میں استحکام پیدا ہوگا، نئی پالیسی کے ذریعے روزگار کے مواقع سمیت اقتصادی ترقی میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پالیسی سطح پر کیے جانے والے حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں۔