ہماری سلیکشن غلط ہوئی،بھارت کیخلاف جیتنا ہے تو سب کو پرفارم کرنا ہوگا، شاہد آفریدی
رضوان ٹیم کولڑانا جانتا ہے، پاکستان ٹیم فائٹ کرے گی،شاہد آفریدی

لاہور (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہدآفریدی نےاپنے بیان میں کہاتمام کھلاڑیوں کو پرفارم کرنا ہوگا، رضوان ٹیم کولڑاناجانتاہے،پاکستان ٹیم فائٹ کرےگی
سما ٹی وے کےسپورٹ پروگرام زورکا جوڑ میں گفتگو کرتےہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نےکہا ہماری سلیکشن غلط ہوئی،بھارت کیخلاف جیتنا ہے تو سب کو پرفارم کرنا ہوگا۔
پروگرام میں گفتگو کرتےہوئےسابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نےنئی گیند سے شاہین کو خطرناک قرار دیا، اور بھارتی ٹیم کو چار اسپنرز کھلانے کا مشورہ دیا،بُمراہ کانہ ہوناپاکستان کیلئےخوشخبری ہے
ہربھجن سنگھ نےکہا بنگلہ دیش کیخلاف بھارت کی فیلڈنگ اچھی نہیں رہی۔ امید ہے ٹیم ایسی غلطیاں دوبارہ نہیں کرے گی
کرکٹ لیجنڈزکاکہنا تھا پاک بھارت مقابلہ اعصاب کا امتحان ہے،جو تینوں شعبوں میں پرفارمنس دےگا وہی معرکہ سرکرے گا۔