ویرات کوہلی اور بابراعظم کی دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں خوشگوار ملاقات، تصاویر وائرل

ویرات کوہلی اور بابر اعظم کے درمیان خوشگوار ملاقات شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی


دبئی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان بابراعظم اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ملاقات کی تصاویر وائرل ہوئی ہے۔
دل کو چھولینے والا عزت اوراحترام کا یہ لمحہ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھارت اور پاکستان کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کے سنسنی خیز مقابلے کے دوران سامنے آیا ہے۔
کرکٹ اسٹیڈیم میں ویرات کوہلی اور بابر اعظم کے درمیان خوشگوار ملاقات شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
ویرات کوہلی اور بابر اعظم کی گلے ملنے کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔،خیال رہے کہ دونوں کرکٹرز ایک دوسرے کی صلاحتیوں کے پہلے ہی بہت متعررف ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *