شادی کے دوسرے دن ہم دونوں میں جھگڑا ہوگیا تھا اور پھر ۔۔ سعدیہ امام کے شوہر نے رشتہ کیسے بچایا؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سعدیہ امام اور ان کی بہترین اداکاری سے سب ہی واقف ہیں۔ سعدیہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی ایک باصلاحیت اداکارہ رہ چکی ہے۔انہوں نے اپنے وقت کے مشہور اداکاروں اور اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا اور بہت کم وقت میں اپنی پہچان قائم کی۔ کامیڈی کردار ہو یا رومانوی کردار، سعدیہ امام نے ہرکردار کو بخوبی نبھایا۔سعدیہ امام اور ان کے شوہر عدنان حیدر حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو ’’گڈ مارننگ پاکستان‘‘ میں نظر آئے۔سعدیہ امام کے شوہر عدنان نے جوڑے کے طور پر اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہماری بہت خواہش تھی کہ ہمارا پاکستان میں بھی اپنا گھر ہو اور الحمدللہ آج ہماری یہ خواہش پوری ہوگئی۔ عدنان حیدر نے کہا کہ اب پاکستان میں اپنا گھر خریدنے کے بعد سعدیہ کی یہ خواہش ہے کہ میں ان کے ساتھ جرمنی کی بجائے پاکستان میں رہوں۔سعدیہ امام اور عدنان حیدر نے اپنی کامیاب شادی شدہ زندگی کے بارے میں کیا بتایا؟شوبز کی اداکارہ سعدیہ امام اور عدنان حیدر کی شادی سال 2012 میں ہوئی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔
شادی کے بعد سعدیہ امام ڈراموں کی اسکرین سے اوجھل ہوگئیں تھیں پھر صرف پروگراموں میں نظر آئیں۔پروگرام میں آئے مہمانوں نے بتایا کہ ان کے نکاح کو 9 سال جب کہ رخصتی کو 8 سال مکمل ہوچکے ہیں۔سعدیہ امام کے شوہر عدنان حیدر نے ایک سوال کے جواب میں کہا ان کی اہلیہ میں گزشتہ 9 سال کے دوران کئی تبدیلیاں آئیں اور ان میں سب سے اچھی تبدیلی برداشت کرنے کی آئی ہے اور اب وہ پہلے کی نسبت زیادہ سمجھدار ہوگئی ہیں۔اداکارہ کے شوہر کے مطابق سعدیہ امام شادی سے قبل سعدیہ دوسروں کی ہدایات پر عمل نہیں کرتی تھیں مگران میں یہ تبدیلی شادی کے بعد آچکی ہے اور اب وہ دوسروں کی بات کو بھی ترجیح دیتی ہیں۔انہوں نے اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی اہلیہ ہونے کے باوجود انہیں ہر وقت تنگ نہیں کرتیں اور وہ جب بھی گھر سے باہر ہوتے ہیں تو وہ انہیں فون تک نہیں کرتیں۔مارننگ شو کے دوران سعدیہ امام نے اپنی شادی شدہ زندگی کے حوالے سے پر بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آزاد اور کامیاب زندگی گزارنے کی وجہ سے انہیں دوسروں کی ہدایات یا باتیں سننے کی عادت نہیں ہوتی تھی، وہ اپنی مرضی چلاتی تھیں، تاہم اب وہ دوسروں کی باتوں پر غور کرتی ہیں اور اہمیت دیتی ہیں۔سعدیہ امام نے اعتراف کیا کہ ان کی کامیاب ازدواجی زندگی میں ان کے شوہر کا کردار ہے، اگر وہ صبر نہ کرتے یا سمجھداری سے کام نہ لیتے تو ان کی شادی نہ چل پاتی۔اداکارہ نے ایک واقعہ بیان کرتےہوئے انکشاف کیا کہ شادی کے دوسرے دن ہی ان کےدرمیان جھگڑا ہوگیا تھا اور پانی حد سے گزرنے کو تھا مگر پھر دونوں نے سمجھداری سے کام لیا۔